Sunday, September 8, 2024

ڈپریشن کا علاج پھل اور سبزیوں میں پوشیدہ ہے: ماہرین صحت

ڈپریشن کا علاج پھل اور سبزیوں میں پوشیدہ ہے: ماہرین صحت
August 26, 2015
نیویارک (ویب ڈیسک) ایک سیب روزانہ کھائیں اور ڈاکٹرز سے دور رہیں۔ ماضی کا مشہور یہ مقولہ آج کی جدید تحقیق کے عین مطابق ہے۔ جدید تحقیق کے مطابق اگر روزانہ کی خوراک میں سبزیاں اور پھل مناسب مقدار میں شامل رہیں تو اس سے ڈپریشن پر قابو پانے میں مدد ملتی ہے۔ اس دور کا سب سے بڑا مسئلہ ڈپریشن ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق اس مسئلے کی بنیادی وجہ صحت مند خوراک کا کم استعمال ہے۔ امریکہ میں سبزیوں اور پھلوں کی افادیت پر ہونے والی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ جن لوگوں کی خوراک میں پھل اور سبزیاں شامل کی گئی تھیں وہ دیگر لوگوں کی نسبت کم بیمار ہوئے، دماغی طور پر زیادہ متحرک رہے اور ڈپریشن کا بھی کم شکار ہوئے۔ ڈپریشن سے بچنے کا آسان حل یہ ہے کہ روزانہ کی خوراک میں پھلوں اور سبزیوں کا استعمال کیا جائے۔