Thursday, April 18, 2024

پالتو پرندوں کی پرورش‘ شوق سے کاروبار تک کا سفر

پالتو پرندوں کی پرورش‘ شوق سے کاروبار تک کا سفر
August 29, 2016
راولپنڈی (92نیوز) خوبصورت‘ دلکش اور حسین رنگوں والے پرندوں کا چہچہانا کسے پسند نہیں۔ کہتے ہیں کہ شوق کا کوئی مول نہیں۔ لوگ اپنی پسند کے پرندوں پر لاکھوں خرچ کرنے سے بھی نہیں کتراتے۔ صدیوں سے کبوتر‘ بٹیر‘ طوطے‘ مرغے اور رنگ برنگے پرندوں کو پالنے کا شوق پایا جاتا ہے۔ birds3   آج کل کے جدید دور میں بھی یہ شوق کم نہیں ہوا بلکہ مزید بڑھ گیا ہے۔ راولپنڈی کے پرندوں کی مارکیٹ میں مقامی اور غیرملکی پرندے فروخت کئے جاتے ہیں جو پرندے پالنے کے شوقین افراد پانچ سو روپے سے لیکر 16 لاکھ روپے تک خرید کر اپنے گھروں کو لیکر جاتے ہیں۔ birds1 گھروں میں پرندے پالنے کے شوقین لوگوں کا کہنا ہے کہ جدید ریسرچ سے ثابت ہوا ہے کہ پرندے گھر میں رکھنے سے ڈپریشن میں کمی ہو تی ہے اور بچے بھی ایک صحت مند مشغلے میں مصروف رہتے ہیں۔ پرندے پالنا صرف شوق ہی نہیں بلکہ ایک کاروبار بھی بن گیا ہے۔ birds0 لوگ پرندے خرید کر اپنے گھروں میں لیکر جاتے ہیں اور ان کی افزائش نسل کر کے دوبارہ مارکیٹ میں فروخت کر کے رقم کماتے ہیں۔