Wednesday, May 8, 2024

ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر کا کاشانہ میں مقیم لڑکی سے تعلقات کا انکشاف

ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر کا کاشانہ میں مقیم لڑکی سے تعلقات کا انکشاف
February 10, 2020
لاہور ( 92 نیوز) ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر کے کاشانہ میں مقیم لڑکی سے تعلقات کاانکشاف ہوا ہے ، 92 نیوز نے سویرا علم دین نامی لڑکی کاویڈیابیان حاصل کرلیا۔ کاشانہ اسکینڈل میں ایک نیا موڑآگیا ، 92 نیوز نے کاشانہ میں مقیم سویرا نامی لڑکی کا ویڈیو بیان حاصل کر لیا ۔ ویڈیو بیان کاشانہ اسکینڈل منظر عام پر آنے سے چند روز پہلے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ سویرا علم دین نے الزام لگایا کہ کاشانہ میں مقیم لڑکی فرزانہ سے ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر مبشر جاوید کے ناجائز تعلقات تھے۔ کاشانہ اسکینڈل کی راز دان اقراء کائنات کی موت  کی وجہ سے سوشل میڈیا  پربحث بھی چھڑی ہوئی تھی ،محکمہ سوشل ویلفیئر کے ڈائریکٹر کیرپورٹ کے مطابق فروری دوہزارسولہ میں اقرا کو دارالامان سے کاشانہ لاہور بھجوا دیا گیا۔ کاشانہ کی سابقہ انچارج افشاں لطیف نے اٹھائیس جون دوہزارانیس کو اقرا کائنات کی شادی عابد ثنااللہ سے کروا دی۔پانچ فروری دوہزاربیس کو اقراکائنات انتقال کرگئی۔ نومبر 2019 کو سابقہ سپرنٹنڈنٹ کاشانہ افشاں لطیف نے الزام عائد کیا تھا کہ کاشانہ میں کم عمر لڑکیوں کی زبردستی شادیاں کرائی جاتی ہیں،انہوں نے اس اسکینڈل میں بااثرحکومتی شخصیات کے ملوث ہونے کادعویٰ کیاتھا۔