Saturday, May 4, 2024

ڈویلیئرز آٹھ اور ہاشم آملہ نے سات ہزار ٹیسٹ رنز مکمل کر لئے

ڈویلیئرز آٹھ اور ہاشم آملہ نے سات ہزار ٹیسٹ رنز مکمل کر لئے
January 4, 2016
کیپ ٹاؤن(سپورٹس ڈیسک)اے بی ڈیویلیئرز آٹھ اور ہاشم آملہ  نے سات ہزار ٹیسٹ رنز مکمل کر لیے دونوں یہ سنگ میل انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز عبور کیے۔ تفصیلات کےمطابق اے بی ڈویلیئرز آٹھ ہزار ٹیسٹ رنز مکمل کرنے والے جنوبی افریقہ کے تیسرے بلے باز بن گئے ہیں۔ ان سے قبل یہ اعزاز جیک کیلس اور گریم سمتھ کو حاصل ہے۔ ہاشم آملہ جنوبی افریقہ کی طرف سے ساتھ ہزار رنز مکمل کرنے والے پانچویں بلے باز ہیں۔ کیلس، سمتھ اور ڈیویلیئرز کے علاوہ ان سے زیادہ رنز بنانے والوں میں گیری کرسٹن بھی شامل ہیں۔  ڈیویلیئرز آٹھ ہزار رنز بنانے والے دنیا کے پندرہویں جبکہ ہاشم آملہ سات ہزار رنز بنانے والے دنیا کے  انیسویں تیز ترین بلے باز ہیں۔  جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن کا کھیل کیپ ٹاؤن میں جاری ہے۔