Friday, May 17, 2024

ڈوڈوچہ ڈیم کی تعمیر کا کیس ، ڈیم بنانے کی بحریہ ٹاؤن کی پیشکش مسترد

ڈوڈوچہ ڈیم کی تعمیر کا کیس ، ڈیم بنانے کی بحریہ ٹاؤن کی پیشکش مسترد
April 30, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) ڈوڈوچہ ڈیم کی تعمیر سے متعلق کیس میں پنجاب حکومت نے ڈیم بنانے کی بحریہ ٹاؤن کی پیشکش مسترد کر دی۔ سپریم کورٹ میں ڈوڈوچہ ڈیم کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران سیکرٹری آپباشی نے عدالت کو بتایا کہ دسمبر 2021 تک ڈیم کی تعمیر مکمل ہوجائے گی۔ بحریہ ٹائون کی پیشکش کا ماہرین نے بغور جائزہ لیا۔ ڈوڈوچہ ڈیم کو اسکی اصل جگہ پر ہی تعمیر کیا جائے گا۔ سیکرٹری آپباشی نے کہا کہ ڈوڈودوچہ ڈیم کی تعمیر سے متعلق عدالتی فیصلے پر من و عن عمل کرینگے۔ تکنیکی ماہرین نے بحریہ ٹائون کی پیشکش پر 108 سوالات اٹھائے جس پر جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ جتنے سوال اٹھائے گئے بحریہ پھر نہ ہی سمجھے۔ عدالت نے پنجاب حکومت کی یقین دہانی پر ڈوڈوچہ ڈیم تعمیر کیس نمٹا دیا۔