Friday, April 19, 2024

ڈوپنگ ٹیسٹ مثبت آنے پر سری لنکن بلے بازکوسال پریرا نیوزی لینڈ سے وطن واپس

ڈوپنگ ٹیسٹ مثبت آنے پر سری لنکن بلے بازکوسال پریرا نیوزی لینڈ سے وطن واپس
December 7, 2015
کولمبو(سپورٹس ڈیسک)سری لنکن کرکٹ بورڈ نے ڈوپنگ ٹیسٹ مثبت آنے پر  بلے باز کوسال پریرا کو نیوزی لینڈ سے واپس بلا لیا۔  پریرا کی جگہ کوشال سلوا ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ تفصیلات کےمطابق سری لنکن کرکٹ ٹیم ان دنوں نیوزی لینڈ کے دورے پر ہے جہاں اسے میزبان ٹیم کے خلاف  دو ٹیسٹ پانچ ون ڈے اور دو ٹی ٹوینٹی میچ کھیلنا ہیں۔ پریرا وکٹ کیپر بلے باز کے طور پر لنکن ٹیم کے ہمراہ نیوزی لینڈ گئے تھے تاہم ان کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر انہیں وہاں سے وطن واپس بلا لیا گیا ہے اور ان کی بجائے کوشال سلوا کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ پریرا کے ڈوپ ٹیسٹ کے لیے نمونہ پاکستان کے خلاف سیریز کے دوران لیا گیا تھا ۔  پریرا دوسرے لنکن بلے باز ہیں جن کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ ان سے قبل دو ہزار گیارہ کے ورلڈ کپ کے دوران بلے باز اپل تھارنگا کا ٹیسٹ مثبت آنے پر انہیں تین ماہ کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا سری لنکا اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹیسٹ دس دسمبر سے شروع ہو گا۔