Thursday, April 25, 2024

ڈوپ ٹیسٹ : کمیٹی کی رپورٹ مکمل ،حتمی فیصلہ شہریار کریں گے

ڈوپ ٹیسٹ  : کمیٹی کی رپورٹ مکمل ،حتمی فیصلہ شہریار کریں گے
January 2, 2016
لاہور(سپورٹس ڈیسک)یاسر شاہ کا ڈوپ ٹیسٹ پازیٹو آنے پر پی سی بی کمیٹی نے کام مکمل کر لیا جس کے بعد پانچ رکنی کمیٹی میں تین اراکین نے اپیل کی مخالف کر دی ۔ تفصیلات کےمطابق قومی کرکٹر کا ڈوپ ٹیسٹ پازیٹو آنے پر پی سی بی کی پانچ رکنی کمیٹی میں سے دو اراکین اپیل کرنے کے حق میں ہیں۔ پانچ رکنی کمیٹی میں دو ڈاکٹر اور دو قانونی مشیر جبکہ ایک کوچ شامل ہے۔ پانچوں نے اپنے اپنے مشاہدات نوٹ کرائے ہیں جن کی بنیاد پر رپورٹ مکمل کی گئی ہے۔ کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں حتمی فیصلہ چیئرمین پی سی بی کریں گے۔