Thursday, April 18, 2024

ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر امریکی ریلے ٹیم کا سلور میڈل واپس

ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر امریکی ریلے ٹیم کا سلور میڈل واپس
May 14, 2015
لندن(سپورٹس ڈیسک)ڈوپنگ ٹیسٹ  مثبت آنے پر چار سو میٹر کی امریکی ریلے ٹیم سے سلور میڈل واپس لے لیا گیا ٹیم نے اولمپکس دو ہزار بارہ میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔ لندن میں ایک پریس کانفرنس کے دوران امریکی اولمپک کمیٹی کے ارکان نے بتایا کہ امریکی رنر ٹائسن گے پر اولمپکس دو ہزار بارہ کے دوران قوت بخش ادویات کے استعمال کا الزام تھاجو اب ثابت ہو گیا ہے۔ ٹائسن گے کا ڈوپنگ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ان کی ٹیم کے دیگر تمام کھلاڑیوں ٹریل کیمونز،جسٹن گیٹلن اور ریان بیلے کے تمغے بھی واپس لے لئے جائیں گے۔ ٹائسن گے امریکی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کی جانب سے ایک سال کی معطلی کی سزابھی بھگت رہے ہیں۔