Thursday, March 28, 2024

ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر احمد شہزاد کومعطل کردیاگیا

ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر احمد شہزاد کومعطل کردیاگیا
July 10, 2018
لاہور ( 92 نیوز) سیلفی بوائے  احمد شہزاد کو ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر معطل کر دیا گیا۔ احمد شہزاد کا ڈوپ ٹیسٹ چند ماہ قبل لیا گیا تھا، پاکستان کرکٹ بورڈ نے احمد شہزاد کو معطل کرتے ہوئے  14روز میں جواب جمع کرناے کی ہدایت کر دی ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے احمد شہزاد کو چارج شیٹ جاری کر دی ، چارج شیٹ میں کھلاڑی سے قوت بخش ممنوعہ ادویات کی  وضاحت  طلب کی گئی ہے ۔ احمد شہزاد کی جانب سے  جواب جمع کرائے جانے کے بعد سزا کا اعلان کیا جائے گا ، پہلی مرتبہ ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر سزا کم ہو سکتی ہے ۔