Friday, May 17, 2024

ڈونڈ ٹرمپ نے امریکی الیکشن کو متنازعہ قرار دیدیا

ڈونڈ ٹرمپ نے امریکی الیکشن کو متنازعہ قرار دیدیا
November 4, 2020

واشنگٹن (92 نیوز)ڈونلڈٹرمپ نے امریکی الیکشن کو متنازعہ قرار دے دیا، کہا کہ  اچانک نتائج روکنا امریکی عوام سے فراڈ ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اچانک انتخابی نتائج روکنے کے خلاف سپریم کورٹ  جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ  جہاں نتائج آنا باقی ہیں وہ ہم جیت چکے تھے۔

دوسری جانب ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن کا کہنا ہے وہ یا ٹرمپ فیصلہ نہیں کرسکتے کہ کون جیتا، آخری ووٹ کی گنتی تک یہ ختم نہیں ہوگا، انتخابی نتائج سے مطمئن ہیں، یقیناً ہم کامیاب ہونگے۔