Friday, April 26, 2024

ڈونلڈٹرمپ کی پھر کم جانگ ان پر تنقید ، لٹل راکٹ مین ، بیمار جانور کا لقب دیدیا

ڈونلڈٹرمپ کی پھر کم جانگ ان پر تنقید ، لٹل راکٹ مین ، بیمار جانور کا لقب دیدیا
November 30, 2017

میسوری ( 92 نیوز ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر شمالی کوریا کے رہنما کو لٹل راکٹ اور بیمار جانور جیسے القابات سے نواز دیا۔
ریاست میسوری میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کی بدزبانی ایک بار پھر عروج پر نظر آئی ۔ انہوں نے شمالی کوریا کے رہنما کم جانگ ان کو چھوٹے بیمار جانور کہہ دیا ۔ ٹرمپ نے انہیں ایک بار پھر لٹل راکٹ مین سے تشبیہ دی جس پر تقریب کے شرکا نے خوب تالیاں بجائیں ۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ شمالی کوریا کا میزائل تجربہ ناقابل قبول ہے اس پر عائد پابندیاں مزید سخت کی جائیں گی ۔ اس معاملے میں دنیا امریکہ کے ساتھ ہے ۔