Saturday, May 18, 2024

ڈونلڈٹرمپ کی پراپرٹی سے متعلق تمام معاملات کی تحقیقات کی جائینگی : واشنگٹن پوسٹ کا اعلان

ڈونلڈٹرمپ کی پراپرٹی سے متعلق تمام معاملات کی تحقیقات کی جائینگی : واشنگٹن پوسٹ کا اعلان
May 13, 2016
واشنگٹن (ویب ڈٰیسک)مریکی جریدے واشنگٹن پوسٹ  نےاعلان کیاہےکہ  ری پبلکن صدارتی امیدوار اور ان کی پراپرٹی سے متعلق معاملات کی تحقیقات کی جائےگی۔جس پرڈونلڈ ٹرمپ سٹپٹا گئے اور اخبار پر  برس پڑےہیں۔ تفصیلات کےمطابق سیاسی حریف ہوں یامسلمان،ڈونلڈٹرمپ کےحملوں سےکوئی نہیں بچ پاتا ۔لیکن جب اپنی بار ی آئی توجناب برامان گئے۔ بات صرف اتنی سی ہےکہ معروف امریکی جریدے واشنگٹن پوسٹ نےیہ کھوج لگانی شروع کردی ہےکہ ارب پتی تاجرماضی میں کیاگل کھلاتےرہےاوران کی جائیدادکی تفصیلات کیاکیاہیں۔اخبارنےاس مقصدکےلئے  بیس صحافیوں پر مشتمل ٹیم بنادی ہے۔ لیکن واشنگٹن پوسٹ  کی اس گستاخی پرڈونلدٹرمپ غصےسےلال پیلےہوگئےہیں۔انہوں نےواشنگٹن پوسٹ پرتنقیدکرتےہوئےالزام لگایاکہ اخبار ایما زون کمپنی کے مالک جیف بروس کےہاتھوں میں کھلونے کی طرح کھیل رہاہےجبکہ  جیف بروس پریہ الزام لگادیاکہ وہ   واشنگٹن پوسٹ کو سیاسی مقاصد کےلئےاستعمال کررہا ہے۔