Sunday, September 8, 2024

ڈونلڈٹرمپ نے شامی مہاجرین کو داعش کا حصہ قراردیدیا

ڈونلڈٹرمپ نے شامی مہاجرین کو داعش کا حصہ قراردیدیا
January 9, 2016
کیرولینا(ویب ڈیسک) ڈونلڈٹرمپ کی جانب سے مسلمانوں کے خلاف زہراگلنے کاسلسلہ جاری ہے ساؤتھ کیرولینامیں ڈونلڈٹرمپ نے شامی مہاجرین کوداعش کا حصہ  قراردےدیا ریلی میں خاموش احتجاج کرنے والی چھپن سالہ مسلمان خاتون کوپولیس نے نکال دیا۔ تفصیلات کےمطابق ریپبلکن پارٹی کا صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ میں شامل ڈونلڈ ٹرمپ نے ساؤتھ کیرولینامیں ریلی کے دوران شام سے آنے والے مہاجرین کوداعش  قراردے دیا مسلمانوں کے خلاف بیان دینے پر ریلی میں موجودروزحامدنامی مسلم خاتون نے کھڑے ہوکرخاموش احتجاج  کیا۔ لیکن چھپن سالہ مسلمان خاتون کااحتجاج ڈونلڈٹرمپ کے حامیوں سے نہ دیکھاگیااورانہوں نے خاتون کے خلاف شدیدنعرے بازی بھی کی جس پرپولیس نے روزحامدکورریلی سے نکال دیا۔ کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشن نے ڈونلڈٹرمپ کے بیان پرسخت ردعمل کااظہارکرتے ہوئے ڈونلڈٹرمپ سے فوری معافی مانگنے کامطالبہ کردیاہے۔