Friday, March 29, 2024

ڈونلڈ ٹرمپ نے اوباما سے حسد میں ایران نیوکلیئر ڈیل ختم کی ، سابق برطانوی سفیر سر کِم ڈیروک

ڈونلڈ ٹرمپ نے اوباما سے حسد میں ایران نیوکلیئر ڈیل ختم کی ، سابق برطانوی سفیر سر کِم ڈیروک
July 14, 2019
واشنگٹن (92 نیوز)امریکا میں سابق برطانوی سفیر سر کِم ڈیروک نے امریکی صدر سے متعلق مزید انکشافات کردیئے۔ انہوں نے کہا ڈونلڈ ٹرمپ نے اوباما سے حسد میں ایران نیوکلیئر ڈیل ختم کی جو سفارتی غارت گری ہے۔ سر کِم ڈیروک کے لیک کردہ ای میلز میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سر کِم ڈیروک نے ایرانی جوہری معاہدے سے متعلق میمو گزشتہ سال ستمبر میں سابق برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن کے دورہ امریکا کے بعد بھیجا تھا۔ میمو کے مطابق بورس جانسن نے  ٹرمپ انتظامیہ کو ڈیل پر قائم رہنے کیلئے قائل کرنے کی بہت کوشش کی لیکن ناکام رہے ۔ خود  ٹرمپ انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیدار بھی یہ سمجھانے میں  ناکام رہے  کہ آخر ڈونلڈ ٹرمپ ڈیل کیوں ختم  کرنا چاہتے ہیں ۔ سابق برطانوی سفیر نے  ٹرمپ کے جوہری معاہدے سے دستبرداری کو سفارتی غارت گری قرار دیا  اور کہا ان کے پاس ایران پر پابندیوں کے سوا کوئی پلان ہی موجود نہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ  مشیر قومی سلامتی جان بولٹن  کے ٹرمپ انتظامیہ کا حصہ بننے کے بعد  ڈیل کا یہی حال ہونا تھا۔