Sunday, May 19, 2024

ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی تحریک زور پکڑنے لگی

ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی تحریک زور پکڑنے لگی
October 16, 2017

نیو یارک (92 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی تحریک زور پکڑنے لگی۔ اس حوالے سے ایک کھرب پتی بزنس مین نے کانگریس میں ٹرمپ کے مواخذے کیلئے معلومات دینے پر بھاری انعام دینے کا اعلان کر دیا۔ بزنس مین اور پبلشر لیری فلنٹ نے ایک بڑے امریکی اخبار میں اشتہار شائع کرایا جس میں لوگوں سے کہا گیا کہ وہ ٹرمپ کے مواخذے کیلئے کوشاں ہیں اور اگرکوئی انہیں ٹرمپ کے بارے میں انتہائی مستند معلومات دے گا تو اسے ایک کروڑ امریکی ڈالر یعنی ایک ارب پاکستانی روپوں سےزائد رقم انعام میں دی جائے گی۔ اشتہار میں ٹرمپ کے خلاف الزامات کی فہرست بھی دی گئی ہے۔