Sunday, April 28, 2024

ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی اکثریت نے حمایت کردی ، سروے

ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی اکثریت نے حمایت کردی ، سروے
November 19, 2019
نیو یارک ( 92 نیوز)  امریکا میں کرائے گئے سروے میں  اکثریت نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کے مواخذے کی حمایت کردی۔امریکا میں کرائے گئے سروے میں  اکثریت نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کے مواخذے کی حمایت کردی ، دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے مواخذے کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کا عندیہ دے دیا۔ سیاسی مخالفین کیخلاف تحقیقات کیلئے یوکرائن پر دباؤ ڈالنے کے الزام پر امریکی عوام کی اکثریت   نے ٹرمپ کے مواخذے کی حمایت کردی، امریکی نیوز چینل کی جانب سے کرائے گئے سروے میں  اکاون فیصد شہریوں نے کہا کہ ٹرمپ کا سینٹ میں نہ صرف مواخذہ ہونا چاہیے بلکہ انہیں سزا بھی ملنی چاہیے۔ پچیس فیصد عوام نے ٹرمپ کو بے گناہ قرار دیا، چھے فی صد نے مواخذے کی تو حمایت کی لیکن انہیں عہدے سے ہٹانے کی مخالفت کی۔ پول کے مطابق 18 سال سے زائد عمر کے 58 فیصد افراد مواخذے کی سماعت پر نظر رکھے ہوئے ہیں جبکہ 42 فیصد نے اس میں عدم دلچسپی کا اظہار کیا۔ دوسری جانب  ڈونلڈ ٹرمپ  کا  ٹوئٹر پیغام میں کہنا تھا کہ انہیں کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کا آئیڈیا پسند آیا جس پر وہ سنجیدگی سے غور کریں گے  حالانکہ انہوں نے کچھ غلط نہیں کیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی  پر تنقید کرتے ہوئے انہیں پاگل اور بے کار قرار  دیا ، نینسی پلوسی نے ٹی وی انٹرویو میں  صدر ٹرمپ کو کمیٹی کے سامنے بیان ریکارڈ کرانے  اور  اپنی بے گناہی کے ثبوت پیش کرنے کی تجویز دی تھی ۔