Friday, May 3, 2024

ڈونلڈ ٹرمپ کے مسلمانوں کے بارے خیالات پر اداکارہ انجلینا جولی برہم

ڈونلڈ ٹرمپ کے مسلمانوں کے بارے خیالات پر اداکارہ انجلینا جولی برہم
May 17, 2016
واشنگٹن (ویب ڈیسک) مسلمانوں کے بارے میں ڈونلڈ ٹرمپ کے خیالات نے لندن کے میئر صادق خان اور پیرس کی میئر  کے بعد امریکی اداکارہ انجلینا جولی کو بھی برہم کر دیا۔ جب ان سے ڈونلڈ ٹرمپ کے مسلمانوں کے بارے میں رویے کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے آنکھیں بند کیں اور سر جھٹکتے ہوئے کہا وہ سمجھتی ہیں امریکا میں دنیا بھر سے آنے والے لوگوں کیلئے آزادی خاص طور پر مذہبی آزادیوں کی ضمانت دیتا ہے اور یہ ملک دنیا بھر کے لوگوں کے لئے بنا ہے لیکن امریکی صدارت کے امیدوار کی جانب سے مسلمانوں کے بارے میں ایسے خیالات تکلیف دہ ہیں۔ انجلینا جولی نے خبردار کیا ہے کہ پناہ گزینوں کے لیے بنایا گیا عالمی نظام ٹوٹ رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا دنیا میں جنگوں کی وجہ سے پناہ گزینوں کا مسئلہ سنگین ہو چکا ہے۔ اس سے پہلے لندن کے نومنتخب میئر صادق خان اور پیرس کی میئر بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو شدید تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں جبکہ برطانوی وزیراعظم ڈیود کیمرون بھی ٹرمپ کے خیالات کو مسترد کر چکے ہیں۔