Sunday, September 8, 2024

ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مزدور تنظیمیں میدان میں آگئیں، خاتون صحافی سے بدتمیزی پر ٹرمپ کے مینجر کے خلاف مقدمہ درج

ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مزدور تنظیمیں میدان میں آگئیں، خاتون صحافی سے بدتمیزی پر ٹرمپ کے مینجر کے خلاف مقدمہ درج
March 12, 2016
  واشنگٹن ڈی سی(ویب ڈیسک)ریپبلکنزکی طرف سے صدارتی امیدواربننے کے خواہش مند ڈونلڈٹرمپ کے خلاف مزدورتنظیمیں میدان میں آگئیں چھپن یونینزپرمشتمل مزدوراتحادنے ٹرمپ کے خلاف مہم چلانے کااعلان کردیا۔ ادھرشمالی کیرولینامیں ٹرمپ کی مہم کے منیجرنے خاتون صحافی سے بدتمیزی کی جس پرخاتون  رپورٹرنے منیجرکے خلاف مقدمہ درج کرادیاہے۔ تفصیلات کےمطابق امریکا کی مزدورتنظیموں نے ارب پتی سیاستدان  ڈونلڈٹرمپ کے دعوؤں کی نفی کردی مزدورتنظیموں میں مقبولیت کے دعوے کرنے والے ٹرمپ کے خلاف چھپن یونینز کااتحادسامنے آگیا۔ امریکا میں مزدوروں کی سب سے بڑی تنظیم  لیبرپاورہاؤس نے ڈونلڈٹرمپ کے خلاف اشتہاری مہم شروع کرنے کاعلان کردیا۔ تنظیم کے مطابق مہم کوابتدائی مرحلے میں فیس بک اورٹوئٹرپرچلایاجائے گا جبکہ اس کے بعد موبائل پربھی شہریوں کو پیغامات بھیجے جائیں گےجس کے بعد   گھرگھرمہم بھی چلائی جائے گی تاکہ لوگوں کوآگاہ کیاجاسکے کہ ٹرمپ مزدورتنظیموں اورمحنتی طبقے کے خلاف ہیں۔ دوسری طرف  شمالی کیرولینا کے شہر فیٹ ویل میں ٹرمپ کی ریلی کے دوران مقامی ٹی وی کی خاتون رپورٹرنے ارب پتی سیاستدان سے بات کرناچاہی توٹرمپ کے کمپین منیجرنے خاتون صحافی کودھکے دئیے اوربدتمیزی بھی کی جس پرخاتون رپورٹرنے کمپین منیجرکے خلاف مقدمہ درج کرادیاہے۔