Sunday, May 5, 2024

ڈونلڈ ٹرمپ کے بعد مشرق وسطیٰ میں ہنگامے پھوٹ پڑے

ڈونلڈ ٹرمپ کے بعد مشرق وسطیٰ میں ہنگامے پھوٹ پڑے
December 7, 2017

غزہ ( 92 نیوز ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دار الحکومت تسلیم کرنے کے اعلان کے بعد مشرق وسطیٰ میں ہنگامے پھوٹ پڑے ۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کے بعد امریکی وزارت خارجہ نےدنیا بھرمیں موجود سفیروں کیلئے نئی ہدایات جاری کردیں ۔ تمام سفیروں کو ہدایات جاری کی گئیں کہ 20 دسمبر تک اسرائیل، مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے کاغیر ضروری سفر نہ کیا جائے ۔

ادھر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کے بعد او آئی سی اور عرب لیگ نے ہنگامی اجلاس طلب کر لئے ۔


ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کے رد عمل میں چین کی وزارت خارجہ نے بیان جاری کہ امریکی اقدام سے خطے میں کشیدگی بڑھ سکتی ہے

۔ فرانس کے صدر عمانوویل میکرون نے کہا کہ امریکی صدر کا فیصلہ افسوس ناک ہے ، فرانس اس کی حمایت نہیں کر سکتا ۔امیر قطر نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکی اقدام سےمشرق وسطیٰ کا استحکام خطرے میں پڑگیا ہے ۔