Tuesday, April 30, 2024

ڈونلڈ ٹرمپ کے اپنے مشیر ڈاکٹر فاؤچی سے اختلافات شدت اختیار کر گئے

ڈونلڈ ٹرمپ کے اپنے مشیر ڈاکٹر فاؤچی سے اختلافات شدت اختیار کر گئے
May 14, 2020

واشنگٹن ( 92 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کورونا ٹاسک فورس کے اہم رکن ڈاکٹر فاؤچی سے لاک ڈاؤن  پر اختلافات شدت اختیار کر گئے ، ٹرمپ نے اپنے ہی مشیر کی منطق رد کرتے ہوئے لاک ڈاؤن میں نرمی کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

امریکہ میں ابھی تک کورونا وائرس پر قابو تو نہیں پایا گیا لیکن امریکی صدر ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ کے درمیان سرد جنگ شدت اختیار کرچکی ہے ، ٹرمپ کے مشیر برائے کورونا ٹاسک فورس ڈاکٹر فاؤچی کورونا کے حوالے سے کچھ کہتے ہیں جبکہ صدر ٹرمپ کا موقف اس کے بلکل برعکس ہوتا ہے۔

گزشتہ روز سینیٹ کے سامنے ڈاکٹر فاؤچی نے یہ کہا تھا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی اور اسکول کھولنے کے نتائج تباہ کن ہوسکتے ہیں ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد کے سرکاری اعدادوشمارمیں پیش کئے جانے سے کئی زیادہ ہوسکتی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں پریس بریفنگ کے دوران کہنا تھا۔ انہیں اسکولوں کو بند رکھنے کی ڈاکٹر فاؤچی کی تجویز سے اختلاف ہے۔ہمیں اسکول کھول دینے چاہئیں، ہمیں جتنا جلد ہوسکے اپنے ملک کو کھولنا ہے۔ڈاکٹر انتھونی فاؤچی کی کاروبار کھولنے کے حوالے سے انتباہ پر حیرانی ہوئی۔

امریکی صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ ڈاکٹر فاؤچی وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہے ہیں، اعدادوشمار کے مطابق بچے وائرس سے متاثر نہیں ہو رہے ، لہذا اسکول کھولنا چاہتا ہوں،اسکول صرف اس لیے نہیں کھول رہے کیونکہ اساتذہ کو وبا لگنے کا خطرہ ہے۔