Wednesday, April 24, 2024

 ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیکس ریٹرنز سے متعلق درخواست مسترد

 ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیکس ریٹرنز سے متعلق درخواست مسترد
November 5, 2019
واشنگٹن ( 92 نیوز ) امریکی عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیکس ریٹرنز  سے متعلق درخواست مسترد کر دی ،  عدالت نے قرار دیا کہ امریکی صدر کو 8 سال کے ٹیکس گوشوارے جاری کرنے چاہئیں ۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مین ہیٹن عدالت کے 3 رکنی پینل نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وکلا کی جانب سے  فائل کی گئی اپیل کو مسترد کردیا۔ اپیل میں انہوں نے نیویارک کے پراسیکیوٹرز  کی جانب سے  ٹرمپ کی اکاؤنٹنگ فرم سے ریکارڈ کی طلبی کو چیلنج کر رکھا تھا،  عدالت نے یہ بھی احکامات جاری کیے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 8 سالوں کے ٹیکس گوشوارے جاری کرنا چاہیں۔