Sunday, September 8, 2024

ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت دنیا کی معیشت کو تباہ کر سکتی ہے : عالمی معاشی ادارہ

ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت دنیا کی معیشت کو تباہ کر سکتی ہے : عالمی معاشی ادارہ
March 17, 2016
لندن (ویب ڈیسک) ملکوں کی معیشت کو درپیش خطرات کی نشاندہی کرنے والے ادارے نے امریکی صدارتی الیکشن کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت دنیا کی معیشت کو لاحق دس بڑے خطرات میں سے ایک ہو سکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق دنیا کی معیشت کو درپیش خطرات کا جائزہ لینے والے معتبر ادارے اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدر بننے کی صورت میں بڑے خطرے کا الارم بجا دیا۔ اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ کے مطابق ٹرمپ کی صدارت دنیا کو درپیش دس بڑے ممکنہ خطرات میں سے ایک ہو سکتی ہے۔ اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ کی تازہ رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کی صدارت برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج اور جنوبی بحیرہ چین میں لڑائی سے بڑا خطرہ ہو سکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کو صدارت ملنے کا مطلب عالمی معیشت میں بے چینی اور امریکہ میں سیاسی اور سکیورٹی سے متعلق خطرات میں اضافہ ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ کی صدارت، دہشت گردی کے نتیجے میں عالمی معیشت کے عدم توازن جتنی ہی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے اور ٹرمپ کا میکسیکو اور چین کے بارے میں سخت الفاظ کا استعمال جلد ہی ایک تجارتی جنگ کی شکل اختیار کر سکتا ہے۔