Friday, May 17, 2024

ڈونلڈ ٹرمپ کی شمالی و جنوبی کوریا کے درمیان غیر فوجی علاقے میں کم جونگ اُن سے ملاقات

ڈونلڈ ٹرمپ کی شمالی و جنوبی کوریا کے درمیان غیر فوجی علاقے میں کم جونگ اُن سے ملاقات
June 30, 2019
 سیول (92 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شمالی و جنوبی کوریا کے درمیان غیر فوجی علاقے میں کم جونگ اُن سے ملاقات ہوئی۔ ٹرمپ شمالی کوریا کی سرزمین پر قدم رکھنے والے پہلے امریکی صدر بن گئے۔ امریکا اور شمالی کوریا میں برسوں سے جاری سرد جنگ ختم ہونے لگی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ شمالی کوریا جا پہنچے۔ ڈونلڈ  ٹرمپ  اور شمالی کورین سربراہ  کم جونگ اُن کے درمیان غیر فوجی علاقے "پنمن جوم " میں رسمی ملاقات ہوئی۔  دونوں رہنماؤں  میں مصافحہ ہوا۔ کل تک الزام تراشی کرنے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے کم جانگ کو بہترین دوست قرار دے دیا۔ امریکی صدر اور کم جانگ ان میں پچاس منٹ تک ملاقات جاری رہی۔ ٹرمپ نے اپنے دورے کو عظیم دن قرار دیتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا کا مختصر دورہ اعزاز کی بات ہے۔ دونوں رہنماؤں نے شمالی کوریا کے ایٹمی پروگرام پر مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر بھی اتفاق کیا۔ اس موقع پر ٹرمپ نے کم جونگ اُن کو دورہ امریکا کی بھی دعوت دی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز ٹوئٹر پر کم جونگ اُن سے غیر فوجی علاقے میں ملاقات کی خواہش ظاہر کی تھی ۔اس سے قبل دونوں سربراہان  ہنوئی اور سنگاپور میں ملاقاتیں کرچکے ہیں ۔ یہ کسی بھی امریکی صدر کا شمالی کوریا کا پہلا دورہ ہے۔