Sunday, September 8, 2024

ڈونلڈ ٹرمپ کی افغان پالیسی بھی ناکامی کا شکار ہو گی، شاہد خاقان عباسی

ڈونلڈ ٹرمپ کی افغان پالیسی بھی ناکامی کا شکار ہو گی، شاہد خاقان عباسی
August 28, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی افغان پالیسی ماضی کے حکمرانوں کی طرح ناکامی کا شکار ہوگی۔ کسی کو بھی افغان جنگ پاکستانی سرزمین پر لڑنے کی اجازت نہیں دینگے۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے امریکی نیوز ایجنسی کو دیئے گئے انٹرویو میں اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کا غیر مشروط تعاون جاری رہے گا لیکن افغان جنگ کو پاکستان میں نہیں آنے دینگے۔

بلومبرگ نیوز ایجنسی کے مطابق کراچی میں دیئے گئے اس انٹرویو میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کام کیا اور قربانیاں دیں۔

ہم پہلے دن سے کہہ رہے افغان مسئلے کا فوجی حل کام نہیں کرے گا۔مسئلے کو سیاسی طور پر حل کرنے کی ضرورت ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہر وقت افغانستان کی مدد کیلئے تیار ہے۔خطے کے استحکام کیلئے بھارت سمیت کسی بھی ملک کیساتھ مل کر کام کرنے کیلئے تیار ہیں۔