Tuesday, April 23, 2024

ڈونلڈ ٹرمپ کوصدارتی نامزدگی ملنے کے امکانات روشن ہوگئے

 ڈونلڈ ٹرمپ کوصدارتی نامزدگی ملنے کے امکانات روشن ہوگئے
May 27, 2016

کیلی فورنیا (92 نیوز) – ری پبلکن پارٹی کے ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدارتی نامزدگی حاصل کرنے کے لیے مطلوبہ مندوبین کی حمایت حاصل کرلی۔ پارٹی کی طرف سے ٹرمپ کوصدارتی نامزدگی ملنے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔

ڈونلڈٹرمپ نے منفی انتخابی مہم کے باوجود پارٹی نامزدگی کے لیے مطلوبہ مندوبین کی حمایت حاصل کرلی تاہم پارٹی کی طرف سے ابھی تک وہ گرین سگنل نہیں حاصل کرسکے۔

ارب پتی سیاستدان نے بارہ سواڑتیس مندوبین کی حمایت حاصل کرلی ہے جبکہ ریپبلکن کی طرف سے پارٹی نامزدگی حاصل کرنے کے لیے بارہ سوسینتیس ڈیلی گیٹس درکارتھے۔

کیلی فورنیا سمیت پانچ ریاستوں میں پرائمری ہوناباقی ہیں۔ ریپبلکن کی طرف سے واحد امیدوار ہونے کے باعث ان پرائمریز کی حیثیت رسمی کارروائی کے سوا کچھ نہیں ہے۔

امریکی میڈیاکے مطابق ٹرمپ سات جون کے پرائمریز میں فتح کے ساتھ ریپبلکنز کی طرف سے سب سے زیادہ مندوبین حاصل کرنے کاریکارڈ بناسکتے ہیں تاہم ریپبلکن پارٹی ٹرمپ کو باضابطہ طور پرامیدوار نامزد کرتی ہے یا نہیں اس کے لیے جولائی کا انتظارکرنا ہوگا۔