Wednesday, April 24, 2024

ڈونلڈ ٹرمپ کا پہلا طبی معائنہ،صحت مند قرار دے دیا گیا

ڈونلڈ ٹرمپ کا پہلا طبی معائنہ،صحت مند قرار دے دیا گیا
January 13, 2018

وائٹ ہاؤس ( 92 نیوز ) وائٹ ہاؤس نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پہلا طبی معائنہ ہو گیا ۔ ماہرین طب نے امریکی صدر کو صحت مند قرار دے دیا ہے ۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق ٹرمپ کا میڈیکل چیک اپ میری لینڈ کے فوجی مرکز میں ہوا ۔  ٹیسٹ کی تفصیلات منگل کو جاری کی جائیں گی ۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے نفسیاتی معائنہ نہ کیے جانے کا اعلان پہلے ہی کیا جا چکا ہے ۔