Thursday, March 28, 2024

ڈونلڈ ٹرمپ کا ویکسین کے بغیر ہی کورونا وائرس کے ختم ہونے کا دعویٰ

ڈونلڈ ٹرمپ کا ویکسین کے بغیر ہی کورونا وائرس کے ختم ہونے کا دعویٰ
May 9, 2020
واشنگٹن (92 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ویکسین کے بغیر ہی کورونا وائرس کے ختم ہونے کا دعویٰ کردیا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کہتے ہیں کہ آئندہ سال خزاں کے بعد کورونا کا نام و نشان نہیں رہے گا، وائرس بھی دوسری اشیاء کی طرح مرتا ہے، اگلے سال کورونا کے کچھ کیس دوبارہ سامنے آ سکتے ہیں۔ اس سے چند روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملکی میڈیا پر انٹرویو میں سال کے آخر تک کورونا وائرس کی ویکسین تیار ہونے سے متعلق بیان دیا تھا۔ اُن کا کہنا تھا کہ فارماسیوٹیکل کمپنیوں کے ایگزیکٹوز نے ویکسین کی جلد تیاری یقین دہانی کرائی ہے۔ کہا کہ ڈاکٹرز مجھے ایسا اعلان کرنے سے منع کریں گے لیکن میں جو سوچتا ہوں کہوں گا۔