Friday, April 26, 2024

ڈونلڈ ٹرمپ کا وکیل مائیکل کوہن تین سال قید کے بعد رہا

ڈونلڈ ٹرمپ کا وکیل مائیکل کوہن تین سال قید کے بعد رہا
November 23, 2021 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا وکیل مائیکل کوہن تین سال قید کے بعد رہا ہو گیا۔

مائیکل کوہن پر الیکشن مہم میں مالی قوانین کی پامالی اور دیگر الزامات تھے۔ خبرایجنسی کے مطابق وفاقی عدالت نے سزا مکمل ہونے پر کوہن کو گھر جانے کی اجازت دے دی۔

مائیکل کوہن نے رہائی ملنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔