Thursday, April 25, 2024

ڈونلڈ ٹرمپ کا صدارتی انتخابات میں دوبارہ کامیابی حاصل کرنے کا دعویٰ

ڈونلڈ ٹرمپ کا صدارتی انتخابات میں دوبارہ کامیابی حاصل کرنے کا دعویٰ
November 1, 2020
واشنگٹن (92 نیوز) ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخابات میں دوبارہ کامیابی حاصل کرنے کا دعویٰ کردیا۔ امریکی صدر کا کہنا ہے کہ انتخابات میں ہماری جیت یقینی ہے، منگل کا روز بڑا دلچسپ ہوگا، ہم نے ایک بڑی اور سرخ لہر پیدا کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ خوش قسمت ہیں کہ میں آپ کا صدر ہوں، ٹرمپ نے کورونا وبا میں ناکامی کا ملبہ حکومتی عہدیداروں پر ڈال دیا۔