Friday, April 26, 2024

ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکی فوجیوں سے ملاقات کیلئے افغانستان کا دورہ کرنے کا عندیہ

ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکی فوجیوں سے ملاقات کیلئے افغانستان کا دورہ کرنے کا عندیہ
November 23, 2018
واشنگٹن (92 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی فوجیوں سے ملاقات کیلئے افغانستان کا دورہ کرنے کا عندیہ دے دیا۔ یوم تشکر کے موقع پر افغانستان میں تعینات  امریکی کرنل سے ٹیلی فونک گفتگو میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ  وہ جلد افغانستان کا دورہ کریں گے۔ صدر  بننے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ پہلا دورہ افغانستان ہو گا۔ دوسری جانب  ٹرمپ نے افغان امن مذاکرات کی کامیابی پر شک کا اظہارکیا ہے ۔  اُن کا کہنا تھا کہ اس وقت  امریکا  انتہائی ٹھوس مذاکرات کررہا ہے لیکن اس کی  کامیابی کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا۔