Sunday, September 8, 2024

ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکی اخبار کو انٹرویو، سعودی عرب، جاپان اور جنوبی کوریا پر چڑھ دوڑے

ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکی اخبار کو انٹرویو، سعودی عرب، جاپان اور جنوبی کوریا پر چڑھ دوڑے
March 27, 2016
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدارتی دوڑ میں شامل ری پبلکن پارٹی کے ڈونلڈ ٹرمپ آئے دن اپنے متنازع بیانات سے خبروں میں رہتے ہیں۔ امریکی اخبار کو انٹرویو نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا۔ اس بار سعودی عرب، جاپان اور جنوبی کوریا پر چڑھائی کر دی۔ کہتے ہیں صدر بنا تو عرب ملکوں سے تیل کی خریداری بند کر دینگے۔ امریکی صدراتی دوڑ میں شامل ری پبلیکن پارٹی کے ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی اخبار کو دیئے گے انٹرویو نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا۔ اوٹ پٹانگ حرکتوں سے خبروں میں رہنے والے ٹرمپ نے اس بارسعودی عرب، جاپان اورجنوبی کوریا پر چڑھائی کر دی۔ امریکی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر صدارت کا تاج ان کے سر سج گیا تو سعودی عرب سمیت تمام عرب ممالک سے تیل خریدنا بند کر دیں گے۔ سعودی عرب سے تیل صرف اس شرط پر خریدیں گے جب تک وہ داعش کے خلاف اپنی فوجیں میدان میں نہیں اتارتا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے یہاں تک کہہ دیا کہ امریکا پیچھے ہٹ جائے تو سعودی عرب زیادہ دیر نہیں چل سکتا۔ اس کےبعد ٹرمپ نے جاپان اورجنوبی کوریا پر بھی تنقید کی اور کہا کہ دونوں ممالک اب امریکا پر انحصار کرنا چھوڑ دیں، اپنے نیوکلیئر پلانٹ خود بنائیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی حرکتوں سے امریکا کے لیے مشکلات کھڑی کر دی ہیں۔ اگر یہ واقعی میں صدر بن گئے تو کیا گل کھلائیں گے۔ ان کے بیانات سے اندازہ لگانا کوئی مشکل نہیں۔