Tuesday, April 23, 2024

ڈونلڈ ٹرمپ کا افغانستان کیلئے بھارتی امداد پر وزیراعظم نریندرمودی پر طنز

ڈونلڈ ٹرمپ کا افغانستان کیلئے بھارتی امداد پر وزیراعظم نریندرمودی پر طنز
January 3, 2019
واشنگٹن (92 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان کیلئے بھارتی امداد پر وزیراعظم نریندرمودی پر طنزکیا اور کہا مودی ہمیشہ کہتے ہیں کہ انہوں نےافغانستان میں لائبریری بنائی، معلوم نہیں وہاں کون لائبریری استعمال کر رہا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تند و تیز زبان سے حلیف بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بھی بچ نہ سکے۔ کابینہ اجلاس کے  بعد میڈیا سے گفتگو میں افغانستان میں لائبریری بنانے پر مودی کا مذاق اڑانے لگے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے انیس سو اناسی میں افغانستان میں روسی مداخلت کو جائز قرار دیا۔ کہنے لگے  روس افغانستان میں اس لیے گیا کیونکہ وہاں سے  دہشتگرد روس جارہے تھے۔ امریکی صدر نے  مزید کہا کہ  افغانستان میں پاکستان ، روس  اور بھارت کیوں نہیں  ۔ صرف امریکی افواج ہی کیوں ہیں ۔ وقت آگیا ہے کہ دیگر ممالک افغانستان کی سکیورٹی کی ذمہ داریاں سنبھا لیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے افغان جنگ میں روسی کردار سے  متعلق بیان نے ناقدین کو  حیران کردیا جن کا کہنا ہے کہ بیان کا مقصد  افغانستان سے امریکی فوج  کی واپسی کی راہ ہموار کرنا ہے۔