Monday, May 13, 2024

ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپ سے امریکا سفر پر 30 روز کیلئے پابندی لگادی

ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپ سے امریکا سفر پر 30 روز کیلئے پابندی لگادی
March 12, 2020
واشنگٹن ( 92 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر بڑا  قدم اٹھاتے ہوئے  یورپ سے امریکا سفر پر 30 روز کیلئے پابندی لگا دی، برطانیہ کو استثنیٰ حاصل ہو گا۔ پابندی کا اطلاق جمعہ کی رات سے ہوگا،  ادھر روس نے بھی کل سے اٹلی، فرانس، جرمنی اور اسپین کیلئے فضائی آپریشن معطل کرنے کا اعلان کردیا۔ عالمی ادارہ صحت نے کرونا وائرس کو موذی وبا قرار دے دیاکرونا وائرس کے پھیلاؤ پر مسلسل نگاہ رکھے ہوئے ہے،سربراہ ڈبلیوایچ اوچین میں ہلاکتوں اور نئے کیسز کی تعداد میں مزید کمی ہوگئی, چین میں 11 ہلاکتیں اور 18 نئے کیسز رپورٹ ہوئےہیں. جنوبی کوریا میں مزید 6 مریض چل بسے،جنوبی کورین حکام کے مطابق گزشتہ 24  گھنٹوں کے دوران 114 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی، ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد 7,869 ہوچکی ہے۔ خبرایجنسی کے مطابق امریکا میں 38 متاثرین ہلاک اور 15 صحتیاب بھی ہوئے ہیں، نیویارک میں سینٹ پیٹرکس ڈے پریڈ منسوخ کردی گئی ہے  ۔ واشنگٹن ڈی سی اور23 ریاستوں میں وائرس کی وجہ سے ایمرجنسی نافذ ہے،امریکا نے دنیا بھر کیلئے سفری انتباہ کا لیول بڑھا کر 3 کردیا ہے ۔