Sunday, May 19, 2024

ڈونلڈ ٹرمپ نے ہیلری کلنٹن کو ٹیڑھی کھیر قراردیدیا

ڈونلڈ ٹرمپ نے ہیلری کلنٹن کو ٹیڑھی کھیر قراردیدیا
April 24, 2016
نیویارک(ویب ڈیسک)صدارتی انتخاب کیلئے ریپبلکن پارٹی  کی نامزدگی کے  امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ہیلری کلنٹن کو ٹیڑھی کھیر قراردیدیا ہے ،کہتے ہیں ہلری میں بہت سی خامیاں ہیں اور وہ عہدہ صدارت کیلئے موزوں نہیں۔ امریکی ٹی وی چینل کو انٹر ویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہلری ٹیڑھی  ہیں  جو عہدہ صدارت کیلئے ویمن کارڈ استعمال کر رہی ہیں جو صرف عورتوں کی ہی نمائندہ ہوسکتی ہیں ،،، دوسری طرف ہیلری کلنٹن جو اس وقت پینسلوانیا میں انتخابی مہم میں مصروف ہیں نے کہا ہےکہ وہ ٹرمپ کے بیان پر کوئی ردعمل نہیں دینا چاہتیں ،،  انہوں نے اپنے ریپبلکن حریف ٹیڈ کروز کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کینیڈا میں پیدا ہونیوالا امریکی صدارت کا اہل نہیں اور ہلری تو اسے کھا جائیگی۔