Thursday, April 25, 2024

ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کو نظرانداز کرنے کی رپورٹس کو مسترد کر دیا

ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کو نظرانداز کرنے کی رپورٹس کو مسترد کر دیا
March 22, 2020
واشنگٹن (92 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کو نظرانداز کرنے کی رپورٹس کو مسترد کر دیا۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے وبا پر قابو پانے کیلئے مربوط اور عمدہ منصوبہ بندی کی گئی۔ سرحدوں کو بند کرنے کا اقدام مناسب وقت پر کیا گیا تھا۔ خبرایجنسی کے مطابق امریکی میڈیا نے ٹرمپ پر کورونا پر انٹیلیجنس رپورٹس کو نظر انداز کرنے کا الزام لگایا تھا۔ رپورٹس کے مطابق ٹرمپ کو وبا کے حوالے سے جنوری اور فروری میں خبردار کیا گیا تھا۔ ادھر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی مدر ڈے پر لوگوں سے احتیاط برتنے کی اپیل سامنے آئی۔ انہوں نے کہا کورونا کے پیش نظر ماؤں سے ملنے نہ جائیں۔ آڈیو یا ویڈیو لنک کے ذریعے ہی ماؤں کیساتھ وقت گزاریں۔