Friday, March 29, 2024

ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا ریلیف اور اخراجات سے متعلق پیکج کے بِل پر دستخط کرتے ہوئے اسے قانون کا درجہ دے دیا

ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا ریلیف اور اخراجات سے متعلق پیکج کے بِل پر دستخط کرتے ہوئے اسے قانون کا درجہ دے دیا
December 28, 2020

واشنگٹن (92 نیوز) امریکا میں بڑے سیاسی بحران کا خطرہ ٹل گیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا ریلیف اور اخراجات سے متعلق پیکج کے بِل پر دستخط کرتے ہوئے اسے قانون کا درجہ دے دیا۔

صدر ٹرمپ نے اس بِل پر دستخط کرنے سے انکار کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ لوگوں کو بڑا ریلیف دینا چاہتے ہیں۔ اگر وہ بِل پر دستخط میں دیر کرتے تو اس کا مطلب یہ ہوتا کہ لاکھوں امریکی عارضی طور پر بے روزگاری کی صورت میں ملنے والے الاؤنس حاصل نہ کر پاتے۔ کئی ماہ کی بحث و مباحثے کے بعد کانگریس نے 892 بلین امریکی ڈالر کا ریلیف پیکج منظور کیا تھا۔

یہ پیکج حکومتی اخراجات کے دو اعشاریہ تین کھرب امریکی ڈالر کا حصہ ہے جس میں ایک اعشاریہ چار کھرب امریکی ڈالر معمول میں امریکہ کی وفاقی حکومت کے اخراجات شامل ہیں۔