Tuesday, April 23, 2024

ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹس پر ووٹ چوری کرنے کا الزام لگا دیا

ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹس پر ووٹ چوری کرنے کا الزام لگا دیا
November 6, 2020
 واشنگٹن (92 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹس پر ووٹ چوری کرنے کا الزام لگا دیا۔ امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ڈیمو کریٹس نے غیر قانونی ووٹوں کے ذریعے الیکشن چوری کرنے کی کوشش کی۔ الیکشن میں ملی بھگت سے دھاندلی کی گئی۔ قانونی ووٹ گنیں تو میں تاریخی کامیابی حاصل کر چکا ہوں۔ مجھے دھوکا دہی سے جیت سے باہر کیا جا رہا ہے۔ ٹرمپ نے پریس کانفرنس کے اختتام پر سوالوں کے جواب دینے سے گریز کیا۔ دوسری طرف ڈیمو کریٹس صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے خطاب میں کہا کوئی شک نہیں ہم الیکشن جیت جائیں گے۔ ہم فتح کی راہ پر ہیں، نتائج کا انتظار کرنا ہو گا۔ الیکشن میں ہر ووٹ کی گنتی ہونی چاہیے۔ لوگ تحمل کا مظاہرہ کریں ،جلد ووٹوں کی گنتی مکمل ہو گی۔