Friday, April 19, 2024

ڈونلڈ ٹرمپ نے طالبان کے ساتھ مذاکرات اور خفیہ ملاقات منسوخ کر دی

ڈونلڈ ٹرمپ نے طالبان کے ساتھ مذاکرات اور خفیہ ملاقات منسوخ کر دی
September 8, 2019
 واشنگٹن (92 نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طالبان کے ساتھ مذاکرات اور خفیہ ملاقات منسوخ کر دی ۔ امریکی صدر نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ مذاکرات طالبان کے کابل دھماکے کی ذمہ داری قبول کرنے پر منسوخ کیے۔ حملے میں ایک امریکی فوجی سمیت 12 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ https://twitter.com/realDonaldTrump/status/1170469621348098049 ڈونلڈٹرمپ نے مزید کہا کہ  اگر طالبان جنگ بندی کیلئے راضی نہیں ہو سکتے تو وہ معنی خیز معاہدہ بھی نہیں کر سکتے۔ یہ کیسے لوگ ہیں جو بارگیننگ پوزیشن مضبوط کرنے کیلئے لوگوں کو قتل کرتے ہیں۔ وہ مزید کتنی دہائیوں تک لڑنا چاہتے ہیں؟۔ صدر ٹرمپ نے کیمپ ڈیوڈ میں طالبان رہنماؤں سے خفیہ ملاقات بھی منسوخ کر دی، طالبان رہنماؤں کو آج امریکا پہنچنا تھا۔ https://twitter.com/realDonaldTrump/status/1170469618177236992 کیمپ ڈیوڈ میں طالبان رہنماؤں اور افغان صدر سے الگ الگ ملاقاتیں اتوار کو ہونی تھیں۔ امریکی صدر کے مشیر ساجد تارڑ کا نائنٹی ٹو نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہنا تھا ڈونلڈ ٹرمپ طالبان سے مذاکرات کرکے بہت بڑا رسک لے رہے تھے۔ بات چیت اور حملے ساتھ نہیں چل سکتے ۔ مذاکرات منسوخ ہونا خطے کے امن کیلئے بڑا دھچکا ہے۔ انہوں نے کہا امریکی صدر کے فیصلے سے کشمیر کاز کو بھی ٹھیس پہنچے گی۔ مذاکرات میں طالبان سنجیدگی نہیں دکھا رہے تھے۔ جب مذاکرات ہو رہے تھے تو انہوں نے سفارتخانے پر حملہ کیا۔ امریکی صدر کا فیصلہ ان کی تشویش کا اظہار ہے۔ اب طالبان کو اپنے مستقبل میں سوچنا پڑے گا۔