Tuesday, April 23, 2024

ڈونلڈ ٹرمپ نے حب الوطنی کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیئے

ڈونلڈ ٹرمپ نے حب الوطنی کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیئے
September 19, 2020
واشنگٹن (92 نیوز) امریکی صدر کو بائیں بازو کی سوچ رکھنے والے خطرہ لگنے لگے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے حب الوطنی کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیئے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیشنل آرکائیو میں خطاب کرتے ہوئے کہا اسکولوں میں بائیں بازو کی آئیڈیالوجی طلبا کو اپنی تاریخ سے نفرت کی جانب مائل کر رہی ہے۔ ایگزیکٹو آرڈر کو 1776 کمیشن کہا جائے گا اور یہ حب الوطنی کی تعلیم کو فروغ دے گا۔ غلامی کے نتائج اور سیاہ فاموں کے کارناموں کے حوالے سے 1619 پراجیکٹ صرف مہلک پراپیگنڈا ہے۔