Thursday, March 28, 2024

ڈونلڈ ٹرمپ نے تارکین وطن کیلئےنئےصدارتی حکمنامےپر دستخط کردیئے

ڈونلڈ ٹرمپ نے تارکین وطن کیلئےنئےصدارتی حکمنامےپر دستخط کردیئے
March 6, 2017
  واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے تارکین وطن کیلئے نئے صدارتی حکمنامے پر دستخط کردیئے نئے حکمنامے میں عراق کو پابندی کا شکار ممالک کی فہرست سےنکال دیا گیا جبکہ گرین کارڈ ہولڈرز پر بھی پابندیاں اثرانداز نہیں ہوں گی۔ تفصیلات کےمطابق امریکی صدر کے ایگزیکٹو آرڈر کی عدالتی معطلی کے بعد ٹرمپ انتطامیہ نے تارکین وطن کے حوالے سے نیا ایگزیکٹو آرڈر جاری کردیا۔ نیا حکمنامہ 16مارچ سےنافذالعمل ہوگا جس کے تحت اب  6 مسلمان ممالک ایران، لیبیا، صومالیہ، سوڈان، شام اور یمن کے باشندوں کیلئے نئے ویزوں کے اجرا پرپابندی ہوگی جبکہ گرین کارڈز ہولڈر امریکہ جاسکیں گے۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق نئے احکامات کے تحت امریکہ کے تارکین وطن کو قبول کرنے کے قومی منصوبے پر بھی ایک سوبیس دن کی پابندی لگا دی گئی ہے جبکہ اس پروگرام میں تبدیلی کرتے ہوئے سالانہ ایک لاکھ 10ہزار کے بجائے 50ہزار تارکین وطن کو قبول کرنے کی پالیسی بنائی گئی ہے۔ ادھر امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن کا کہنا ہے کہ 6 جنوری کو جا ری کئے جانے والے ایگزیکٹو آرڈر پر نظر ثانی کے بعدعراقی تارکین وطن پرسے پابندی ختم کی گئی ہے ان کےبقول عراق ہمارااتحادی ہے جس نے بہت سی قربانیاں دیں۔