Sunday, September 8, 2024

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر مسلمانوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی کا مطالبہ کر دیا

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر مسلمانوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی کا مطالبہ کر دیا
March 23, 2016
واشنگٹن  ڈی سی(ویب ڈیسک)ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر مسلمانوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی کا مطالبہ کر دیا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر مسلمانوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی کا مطالبہ کر دیا ہے ۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کےمطابق  ٹرمپ نے برسلز دھماکے کی  معلومات حاصل کرنے کیلئے مشتبہ افراد پر تشدد کی  بھی حمایت ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ  صالح عبدالسلام پر تشدد کیا جاتا تو شائد برسلز میں دہشتگردی نہ ہوتی ۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر بننے کے بعد واٹر بورڈنگ کے لیے قانون تبدیل کر دونگا ، دہشتگردوں کا کوئی اصول نہیں اور ہم قانون کی باتیں کرتے ہیں ۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلمانوں کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے پولیس کو  مسلمانوں کے علاقوں میں  مسلسل گشت کرنے کا بھی مشورہ دیا ۔