Monday, September 16, 2024

ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل بارےپہلی بارپالیسی میں تبدیلی کا عندیہ دیدیا

ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل بارےپہلی بارپالیسی میں تبدیلی کا عندیہ دیدیا
February 3, 2017
واشنگٹن(ویب ڈٰیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کے بارے میں پہلی بار پالیسی میں تبدیلی کا عندیہ دیدیا ہے اور امریکی انتظامیہ کی چہیتی  بنجمن نیتن یاہو حکومت کو انتباہ کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطینی  علاقوں میں نئی یہودی بستیوں کی تعمیر امن عمل کیلئے مفید نہیں ہو گی۔ تفصیلات کےمطابق  ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی مہم کے دوران اسرائیل کے ہر جائز ناجائز خواہش پوری کرنےکا کہتے رہے ہیں اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر اور مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت بنانے کی حمایت کرتے رہے ہیں لیکن  پہلی بار اس چہیتی اسرائیل ریاست کو آنکھیں دکھانے لگے ہیں ۔ وائٹ ہاؤس کے نئے بیان سےبنیاد پرست بنجمن نیتن یاہو حکومت کی  پریشانی بڑھ گئی ہے۔ اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں پچیس سو مکانات تعمیر کرنے کا اعلان کیا جس پرسلامتی کونسل نے قرارداد پاس کی تو اوبامہ انتظامیہ نے اسے ویٹو نہیں کیاجس پرٹرمپ نے قرارداد پر تنقید کی تھی لیکن  اب انہیں خود اندازہ ہو گیا ہے کہ یہودی بستیوں کی تعمیر سے مسئلہ حل ہونے کی بجائے مزید الجھ جائیگا۔ اسرائیل انیس سو سڑسٹھ سے مغربی کنارے اور مشرقی بیت المقدس  میں  140 بستیوں میں چھ لاکھ  یہودی بسا چکا ہےبین الاقوامی قوانین کے تحت یہ بستیاں غیر قانونی ہیں۔