Tuesday, May 21, 2024

ڈونلڈ ٹرمپ بھول گئے امریکی مہاجرین کی ہی اولاد ہیں: امریکی صدر

ڈونلڈ ٹرمپ بھول گئے امریکی مہاجرین کی ہی اولاد ہیں: امریکی صدر
December 16, 2015
نیویارک (ویب ڈیسک) امریکی صدر باراک اوباما امریکا آنے والے پناہ گزینوں کے دفاع میں سامنے آ گئے ہیں۔ امریکی شہریت دیے جانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر باراک اوباما نے امریکا آنے والے افراد اور پناہ گزینوں کابھر پور دفاع کیا اور امریکی شہریوں پر زور دیا کہ وہ نفرت اور تعصب کے خلاف آواز بلند کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی مہاجرین کی اولاد ہی تو ہیں۔ اوباما نے ڈونلڈ ٹرمپ کا نام لئے بغیر کہا کہ شاید دوسرے اپنی تاریخ بھول گئے ہیں۔ باراک اوباما نے کہا کہ آج امریکا آنے والوں کی طرح ان کے باپ دادا بھی باہر سے آئے تھے۔ خیال رہے کہ ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے آباو¿ اجداد آئر ش تھے۔ ٹیڈ کروز اور مارکو روبیو کیوبن مہاجرین کی اولاد ہیں لیکن یہ تمام رہنما شامی مہاجرین کے امریکا آنے کی مخالفت کر رہے ہیں۔