Sunday, September 8, 2024

ڈونلڈ ٹرمپ برطانوی مسلمانوں کےخلاف بھی زہر اگلنے لگے

ڈونلڈ ٹرمپ برطانوی مسلمانوں کےخلاف بھی زہر اگلنے لگے
March 24, 2016
واشنگٹن ڈی سی(ویب ڈیسک)ڈونلڈٹرمپ امریکی مسلمانوں کے بعدبرطانوی مسلمانوں کے خلاف بھی زہراگلنے لگےکہتے ہیں برطانیہ میں مقیم مسلمان دہشت گردوں کےخلاف درست رپورٹنگ نہیں کررہےجبکہ مسلم کونسل آف برٹن نے ٹرمپ کے الزام کومستردکردیاہے۔ تفصیلات کےمطابق متنازعہ بیانات کے باعث خبروں میں جگہ بنانے والے ڈونلڈٹرمپ مسلمانوں کےخلاف بیان بازی کاکوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔ برطانوی ٹی وی کودئیے گئے حالیہ انٹرویومیں ٹرمپ نے برسلزدھماکوں کے بعد مسلمانوں پرایک اورالزام لگادیا ٹرمپ کاکہناہے کہ برطانوی مسلمان دہشت گردوں کےخلاف رپورٹ نہیں کرتے جوکہ ایک بڑامسئلہ ہے۔امریکی انتظامیہ کو بہت محتاط ہوکردیکھنا ہوگاکہ کون امریکا آرہا ہے  امریکی حکومت کو مساجد پر نظر رکھنی ہوگی۔ مسلم کونسل آف برٹن نے ٹرمپ کے الزامات کومستردکرتے ہوئے کہاہے کہ ان کے بیانات میں کوئی صداقت نہیں ۔ ری پبلکن رہنما ٹیڈ کروز بھی ٹرمپ کی زبان ہی بولنے لگے بولے کہ  مسلم آبادی کے علاقوں کی پٹرولنگ اور انہیں محفوظ بنانا ضروری ہے ۔ دوسری جانب  ڈیموکریٹ اُمیدوار ہلیری کلنٹن اور برنی سینڈرز نے ری پبلکن رہنماؤں کے بیانات پر کڑی تنقید کی ہے۔ ہلیری کلنٹن کا کہنا ہے کہ یہ امریکہ مسلمانوں کا بھی ملک ہے۔ برنی سینڈر نے کہا کہ کسی بھی مذہبی گروہ کو تنہا کیا جانا غیرآئینی اورغلط ہے۔