Tuesday, May 7, 2024

ڈونلڈ ٹرمپ اور ولادی میر پیوٹن کے درمیان ہل سنکی میں ملاقات آج ہو گی

ڈونلڈ ٹرمپ اور ولادی میر پیوٹن کے درمیان ہل سنکی میں ملاقات آج ہو گی
July 16, 2018
ہل سنکی (92 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدرولادی میر پیوٹن کے درمیان آج فن لینڈ کے دارالحکومت ہل سنکی میں ملاقات ہو گی۔ دونوں رہنما کیمیائی ہتھیاروں پر کنٹرول کے علاوہ شام کے  معاملات پربھی  تبادلہ خیال کریں گے۔ ملاقات کے دوران دونوں جانب سے کسی بڑی پیشرفت کی امید نہیں کی جارہی ۔ دوسری جانب یہ توقع بھی کی جا رہی ہے کہ اس ملاقات سے دونوں ممالک کے مابین سفارتی تعلقات بہتر ہو سکتے ہیں۔ روسی صدر ولادی میر پیوٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ پہلے  ہی کہہ چکے ہیں کہ انہیں  اس ملاقات سے کوئی خاص امید وابستہ نہیں ہے۔ امریکی صدر نے کہا تھا کہ  ملاقات کے دوران وہ  امریکی جنرل الیکشنزمیں دخل اندازی کرنے والے بارہ روسی جاسوسوں سے متعلق بھی بات کریں گے۔