Friday, April 19, 2024

ڈونلڈ ٹرمپ اور جوبائیڈن کے درمیان لفظی گولہ باری بڑھنے لگی

ڈونلڈ ٹرمپ اور جوبائیڈن کے درمیان لفظی گولہ باری بڑھنے لگی
September 1, 2020

نیویارک ( 92 نیوز) امریکہ میں صدارتی  انتخابات کی مہم زوروشور سے جاری،ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹس امیدوارجوبائیڈن کےدرمیان لفظی گولہ باری بڑھنے لگی،دونوں نےایک دوسرے پر تشدد کو بڑھاوادینے کے الزامات لگا دیے ۔امریکہ میں صدارتی کرسی کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ اور جوبائیڈن میں سیاسی جنگ جاری، ڈونلڈ ٹرمپ  مبینہ قاتل کی حمایت کرنےلگےتوجوبائیڈن ری پبلکن کی حامی ریاست میں پیزا تقسیم کرتے نظرآئے۔

وائٹ ہاؤس میں پریس بریفنگ کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوریگان میں مظاہرین پر فائرنگ کرنے والے لڑکے کے اقدام کی مذمت سے انکار کردیا ، کہا کہ ان کے خیال میں وہ لڑکا خود کسی بڑے خطرے میں تھا،اس لیے گولی چلائی۔

امریکی صدر نے الزام لگایا کہ جن ریاستوں اورشہروں میں ڈیموکریٹس گورنریا میئرز ہیں وہاں پرتشدد مظاہروں کو ہوادی جارہی ہے ، دوسری جانب ڈیموکریٹس امیدوار جوبائیڈن نے پنسلوینیامیں اپنے خطاب سے قبل  کورونا کے خلاف لڑنےوالے فرنٹ لائن ورکرز کے گھروں کارخ کیا ، جہاں پر انہوں نے پیزا تقسیم کیااور گھٹنوں پر بیٹھ کر سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کے قتل کی مذمت کی۔

پینسلوینیامیں تقریب سے خطاب میں جوبائیڈن میں کا کہنا تھا  ٹرمپ کمزور اورزہریلےشخص ہیں جنہوں نے ملک میں تشددکوپروان چڑھایا،امریکہ کومتعدد بحرانوں کا سامنا تھا جنہیں ٹرمپ نےحل کرنے کے بجائے مزید بڑھاوا دیا۔