Sunday, September 8, 2024

ڈونلڈ ٹرمپ اسلام مخالف بیانات کیوں دیتے ہیں ؟ انٹرویو میں وجہ بتا دی

ڈونلڈ ٹرمپ اسلام مخالف بیانات کیوں دیتے ہیں ؟ انٹرویو میں وجہ بتا دی
March 10, 2016
واشنگٹن (ویب ڈیسک) ریپبلکنزکی طرف سے صدارتی امیدواروں کی دوڑمیں شامل ڈونلڈٹرمپ کی ریلی میں ایک بار پھرسیاہ فام امریکی شہری کوتشددکانشانہ بنا دیا گیا جبکہ ارب پتی سیاستدان نے ایک باراسلام مخالف بیان بھی دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈونلڈٹرمپ کے اقتدارمیں آنے پر امریکہ میں حالات کس قدرخراب ہونگے اس کااندازہ ارب پتی سیاستدان کی انتخابی ریلیوں سے ہی لگایا جا سکتا ہے۔ فیٹ ویل میں ٹرمپ کی انتخابی ریلی کے دوران ایک سیاہ فام امریکی شہری نے ٹرمپ کے متنازعہ بیانات پر احتجاج ریکارڈ کرایا جس پر سکیورٹی اہلکاراسے ریلی سے باہرلے گئے لیکن اس دوران ایک سفیدفام امریکی شہری نے سیاہ فام شہری کومکادے مارا۔ مکالگنے سے سیاہ فام امریکی شہری گرپڑا۔ سکیورٹی اہلکاروں نے سفیدفام شہری کوپکڑنے کی بجائے الٹا سیاہ فام کوہی دھر لیا۔ گزشتہ ہفتے کنٹکی میں بھی ٹرمپ کی ریلی کے دوران سیاہ فام خاتون کوتشددکانشانہ بنایاگیاتھا۔ ادھرسی این این کوانٹرویودیتے ہوئے ڈونلڈٹرمپ نے ایک بار پھر اسلام مخالف بیان دے دیا۔ کہتے ہیں ان کے خیال میں اسلام ان سے نفرت کرتاہے اسی لئے وہ مہاجرین کے امریکا میں داخلے کے خلاف ہیں۔