Tuesday, April 23, 2024

ڈونلڈ ٹرمپ 21 ویں صدی کے پہلے امریکی صدر جو دوسری مدت کیلئے منتخب نہیں ہوسکے

ڈونلڈ ٹرمپ 21 ویں صدی کے پہلے امریکی صدر جو دوسری مدت کیلئے منتخب نہیں ہوسکے
November 8, 2020
واشنگٹن (92 نیوز) ڈونلڈ ٹرمپ 21 ویں صدی کے پہلے امریکی صدر ہیں  جو دوسری مدت کے لیے منتخب نہیں ہوسکے۔ 1992 میں ریپبلکن صدر جارج بش کو پہلی مدت کے بعد ڈیموکریٹ اُمیدوار بل کلنٹن کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ سو سال میں صرف 4 صدور ایسے ہیں جو دوبارہ کامیابی پانے میں ناکام رہے جبکہ امریکی تاریخ میں مجموعی طور پر 10 صدور دوسری بار انتخابات کے لیے کھڑے ہوئے مگر کامیاب نہیں ہوسکے بل کلنٹن کے8 سالہ دور کے بعد جارج بش کے بیٹے جارج ڈبلیو بش نےڈیموکریٹک اُمیدوار الگور کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی اور دوسری مدت میں بھی کامیاب رہے۔ ڈیموکریٹ کے جمی کارٹر 1980 میں دوسری مدت کے انتخابات میں کامیاب نہیں ہوسکے تھے اور انہیں ریپلکن رونالڈ ریگن نے شکست دی،فرینکلن ڈی روزویلٹ امریکا کے بتیسویں صدرتھےجو منصب صدارت پر 04 مارچ1933 سے 12اپریل1945 تک فائز رہے۔ یری ٹرومین 12 اپریل 1945 سے 20 جنوری 1953 تک صدر رہے۔۔آئزن ہاورمنصب صدارت پر 20 جنوری 1953 سے 20 جنوری1961 تک فائز رہے۔ جبکہ۔رونالڈ ولسن ریگن بھی منصب صدارت پر 20 جنوری1981 سے 20 جنوری 1989 تک فائز رہے۔ بل کلنٹن امریکا کے 42 ویں صدر تھے، جو منصب صدارت پر 20 جنوری 1993 سے 20 جنوری 2001 تک فائز رہے۔جارج واکر بش 20 جنوری 2001 سے 20 جنوری 2009 تک صدر رہے۔ باراک اوبامامریکا کے 44 ویں صدر تھے جو 20 جنوری 2009 کو منتخب ہوئے اور 2017 تک اقتدار میں رہے، اور اب ٹرمپ امریکی تاریخ میں دوسری ٹرم کے لئے 30 سال بعد الیکشن ہارنے 10 ویں صدر بن گئے۔