Monday, May 6, 2024

ڈونرز نے 280 ملین ڈالرز افغانستان منتقل کرنے کی منظوری دے دی

ڈونرز نے 280 ملین ڈالرز افغانستان منتقل کرنے کی منظوری دے دی
December 11, 2021 ویب ڈیسک

نیو یارک (92 نیوز) افغانستان کے منجمد اثاثوں کی بحالی کی راہ میں حائل آخری رکاوٹ بھی دور ہو گئی۔ ڈونرز نے 280 ملین ڈالرز افغانستان منتقل کرنے کی منظوری دے دی۔

ورلڈ بینک کے مطابق فنڈز کی منتقلی کے لیے 31 ڈونرز کی حتمی منظوری درکار تھی۔ افغانستان کے 22 ملین عوام کو شدید غذائی قلت کا سامنا ہے۔ فنڈز انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فنڈز دیئے جائیں گے۔ امدادی فنڈ کی رقم اقوام متحدہ کے اداروں یونیسف اور ورلڈ فوڈ پروگرام کے حوالے کی جائے گی جو افغانستان میں موجودگی اور نقل حمل کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

غیر ملکی ڈونرز اگلے چار سالوں میں افغانستان کے لیے 12 ارب ڈالر تک کی امداد کا وعدہ کر چکے ہیں تاہم اس کو انسانی حقوق کے تحفظ اور امن مذاکرات میں پیش رفت سے مشروط کیا ہے۔

اقوام متحدہ نے خبر دار کردیا کہ افغانستان بدترین انسانی بحران کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔ تقریباً دو کروڑ 20 لاکھ افغان شہریوں کو سردیوں کے موسم میں خوراک کی شدید کمی کا سامنا ہے جس کی وجہ سے لاکھوں شہری ترک وطن پر مجبور ہو سکتے ہیں۔

طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد امریکہ نے افغانستان کے 10 ارب ڈالر کے فنڈز منجمد کر دیے تھے جب کہ عالمی بنک اور عالمی مالیاتی فنڈ نے افغانستان کی فنڈز تک رسائی روک دی تھی۔