Thursday, April 25, 2024

ڈومینیک گریو کو جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے لگیں

ڈومینیک گریو کو جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے لگیں
December 15, 2017

لندن (92 نیوز) برطانوی ایوان زیریں میں تھریسامے کی شکست کا باعث بننے والے ڈومینیک گریو کو جان سے مارنےکی دھمکیاں ملنےلگیں۔
برطانوی ایوان زیریں میں بریگزٹ قانون سازی سے متعلق سوال اٹھانے والے ڈومینیک گریو نے کہا کہ نہ صرف انکو بلکہ ایوان میں بل کے حق میں بولنے والے انکے تمام ساتھیوں کو بھی جان سے مار دینے کی دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں۔ انہوں نے برطانوی ایوان زیریں میں بریگزٹ سے متعلق ترمیمی بل پیش کیا تھا جس کے بعد تھریسامے کو ایوان میں بد ترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔